• Iftakhar Ahmad افتخار احمد Hafiz Qadri حافظ قادری
    Author's photo GeneralInfo
Bio:

افتخار احمد حافظ قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigationJump to search

افتخار احمد حافظ قادری (پیدائش:5 اپریل، 1954ءاردو زبان کے نامور مصنف، سفرنامہ نگار، سیاح، محقق اور سوانح نگارہیں۔ پیشے کے اعتبار سے اکاؤنٹنٹ اور مترجم ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت سفرنامہ نگاری ہے۔ سلسلہ قادریہ میں بیعت ہیں۔ اردو، عربی، فارسی اور انگریزی زبان میں مہارت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب، ایران، شام، اردن، مراکش، ازبکستان اور عراق سمیت بہت سے ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔ آپ کی اب تک 59 کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جن میں زیارات مقدسہ، خزانہ درود و سلام، بارگاہ پیر و رومی میں، زیارات مدینہ منورہ، زیارات ترکی، گلدستہ درود و سلام، سفرنامہ زیاراتِ ازبکستان، سیدنا حمزہ بن عبد المطلب، شانِ خلفائے راشدین بزبان سید المرسلینﷺ، شان علی ؓ بزبانِ رسولﷺ، سفرنامہ زیاراتِ ایران، شہزادی کونین، سفرنامہ زیارات شام، سیدنا ابو طالب اور شاہِ حبشہ حضرت اصحمۃ النجاشی قابلِ ذکر ہیں۔ 1986ء میں فریضہ حج کی ادائیگی اور ستمبر 1996ء میں خانہ کعبہ کے اندر دو بار حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ اندرون اور بیرونِ ملک کئی علمی اور روحانی شخصیات سے ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی، جن میں سر فہرست سابق مفتی اعظم عراق شیخ عبد الکریم مدرس (متوفی 2005ء)سے دو مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ وہ شخصیت تھے جب سال 1932ء میں عراق کے شاہ فیصل اول کے دورِ حکومت میں بغداد میں دو صحابہ کرام کے مزارات منتقل ہوئی تھی تو ان صحابہ کرام کی زیارت کی سعادت انہیں حاصل ہوئی تھی۔

خاندانی پس منظر

قریباً ایک صدی پہلے ان کے جدِ امجد گل محمد مرحوم سر زمین افغانستان سے سفر کرتے کرتے پشاور پہنچے۔ پشاور میں کچھ عرصہ قیام کے دوران جناب گل محمد کو معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں گولڑہ شریف میں پیر فضل دین شاہ المعروف بڑے پیر صاحب (حضرت پیر مہر علی شاہ کے والدِ محترم کے ماموں اور سلسلہ قادریہ میں پیر مہر علی شاہ کے پیرِ طریقت) اپنے روحانی فیض سے عوام و خواص کی روحانی تربیت فرما رہے ہیں، گل محمد پشاور سے گولڑہ شریف میں فضل دین شاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہیں سکونت اختیار کی۔ گل محمد کا انتقال اندازہً 1923ء میں گولڑہ شریف میں ہوا اور وہیں مدفون ہوئے۔ افتخار احمد حافظ کے والد حافظ فقیر محمد 1910ء کے قریب گولڑہ شریف میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک حفظ کیا اور پیر مہر علی شاہ کے دستِ مبارک پر بیعت کاشرف حاصل کیا۔ فارسی اور پشتو زبان روانی سے بولتے تھے۔ پیر مہر علی شاہ کے حکم سے فتح جنگ کے موضع ٹھٹھی کی ایک خاتون سے شادی ہوئی جو خانقاہ گولڑہ شریف کی عقیدت مند تھی۔ ان کو اللہ نے سات بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔ حافظ فقیر محمد 1930ء کی دہائی میں راولپنڈی کے ایک مقام پرانا قلعہ منتقل ہو گئے۔ پھر 1956ء-1957ء میں کوچہ شاہین، صدر بازار منتقل ہوئے جہاں کچھ عرصہ رہائش کے بعد پریم گلی مولوی محلہ میں اپنا مکان خرید لیا اور یہاں مستقل رہائش اختیار کر لی۔ حافظ فقیر محمد کا انتقال 21 جنوری 1989ء کو راولپنڈی میں ہوا۔[1]

پیدائش و تعلیم

افتخار احمد حافظ 5 اپریل 1954ء کو راولپنڈی کی قدیم آبادی پرانا قلعہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرائمری کا امتحان سی بی اسکول (موجودہ ایف جی اسکول) واقع احاطہ مٹھو خان سے پاس کیا۔1970ء میں راولپنڈی کے ڈینیز ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان سائنس گروپ میں سرگودھا بورڈ سے پاس کیا۔ پھر ملازمت اور تعلیم دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ اپنے والد کی زیرِ نگرانی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ معروف عالم دین مولانا عبد الرحمٰن طاہر سورتی کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے ادارہ فروغِ عربی میرپور خاص سے 1977ء میں عربی زبان کا بذریعہ خط کتابت کورس اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1976ء -1977ء میں سعودی عربین سینٹڑ راولپنڈی سے عربی زبان کا دو سالہ ڈپلومہ مکمل کیا۔ 1984ء میں علم و ادب گروپ میں عربی مضمون کے ساتھ ایف اے کا امتحان راولپنڈی بورڈ سے پاس کیا۔ 1998ء میں خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی سے فارسی زبان کا ایک سالہ ایڈوانس کورس مکمل کیا۔

اساتذہ کرام

افتخار احمد حافظ کے عربی کے اساتذہ میں مولانا عبد الرحمٰن طاہر سورتی اور صلاح الدین العراقی کا نام سر فہرست ہے۔ فارسی زبان کے دیگر اساتذہ کے علاوہ مشہور محقق، بے شمار کتب کے مصنف، فارسی شاعر و تاریخ گو، سابقہ لائبریرین گنج بخش لائبریری مرکزِ تحقیقاتِ فارسی ایران و پاکستان ڈاکٹر محمد حسین تسبیحی رہا سے سیکھی۔

ملازمت

  • خیبر موٹرز کمپنی، راولپنڈی Flag of Pakistan.svg پاکستان (شعبہ اکاؤنٹس - مدت 2 سال)
  • R.E.P. CO. Flag of Pakistan.svg پاکستان (شعبہ اکاؤنٹس - مدت 3 سال)
  • سفارت خانہ شام، اسلام آباد Flag of Pakistan.svg پاکستان (عربی ٹائپسٹ - مدت 2 سال)
  • سفارت خانہ لبنان، اسلام آباد Flag of Pakistan.svg پاکستان (اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ / اکاؤنٹنٹ - مدت 9 سال)
  • سفارت خانہ قطر، اسلام آباد Flag of Pakistan.svg پاکستان (افسر تعلقات عامہ - مدت 6 ماہ)
  • سعودی ملٹری اتاشی، اسلام آباد Flag of Pakistan.svg پاکستان (اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ - مدت 1 سال)
  • تیموریہ العربیۃ السعودیۃ Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب (عربی انگلش ٹائپسٹ - مدت 7 سال)
  • وزارت الدفاع و الطیران Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب (اکاؤنٹنٹ - مدت 1 سال)

شادی

افتخار احمد حافظ کے شادی 12 اکتوبر 1978ء میں ٹاہلی موہری راولپنڈی کے ایک معزز خاندان میں ہوئی۔ 1991ء میں افتخار احمد حافظ مولوی محلہ صدر سے اپنے نئے مکان افشاں کالونی راولپنڈی میں منتقل ہوئے۔ اللہ نے انہیں تین بیٹے اور تین بیٹیاں عطا فرمائیں۔

بیعت ارادت

مدینہ منورہ میں 23 اکتوبر 2000ء کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں مدینہ منورہ میں السید تیسیر محمد یوسف الحسنی السمہودی کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ حضرت علامہ نور الدین علی بن احمد الحسنی السمہودی (متوفی 911ھ مدفون جنت البقیع) مصنف وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ کی آل سے ہیں۔

اعزازات

  • 1992ء - کمپین میڈل (Campaign Medal) Flag of Saudi Arabia.svg 
  • 1992ء - لبریشن آف کویت میڈل (Kuwait Liberation Medal) Flag of Saudi Arabia.svg 

ناقدین، محققین اور اہلِ علم کے تاثرات

محترم حافظ صاحب نے زیاراتِ اولیاء کے ہر سفر کو اہلِ محبت سے اوجھل نہ رکھا بلکہ خوبصورت کتاب کی صورت میں انہیں بھی اس کارواںِ شوق میں ساتھ ساتھ شامل کیا۔ مقاماتِ مقدسہ کی رنگین تصاویر اور نقشہ جات اپنے قارئین کو خیالوں کی دنیا میں ان مقدس مقامات پر رسائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

محترم حافظ صاحب کا قلم ہمیشہ رواں رہتا ہے۔ آپ ایک کہنہ مشق پختہ ادیب ہیں۔ ان کی تصانیف کا ایک خاص پہلو جو قاری کے ذہن میں اترتا چلا جاتا ہے وہ زبان و اسلوب کی سادگی اور مستند احوال کی سنجیدگی ہے۔ جتنی بھی نگارشات اب تک نوکِ قلم سے ظہور پزیر ہوئی ہیں انہوں نے اربابِ عشق و محبت سے خوب پذیرائی حاصل کی ہے اور شائقین علم و ادب نے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ شب و روز یک جہتی کے ساتھ محنت کیے جا رہے ہیں اور ہر وقت کسی نہ کسی تصنیف میں مگن رہتے ہیں۔ اولیائے عالم اسلام کو پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے محبانِ طریقت میں متعارف کروانے کا عظیم کام محترم حافظ صاحب کے نامۂ اعمال میں ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے گا۔(پیر محمد طاہر حسین قادری، آستانہ عالیہ قادریہ غوثیہ دربار کرمیہ، منگانی شریف، جھنگ)

مصنف ایک باذوق اور باخبر سیاح کی حیثیت سے ہمیں ان روحانی مقامات تک لے جاتا ہے جہاں سے رُشد و ہدایت اور خداوند تعالیٰ کے جمال و جلال کی کرنیں چار دانگ عالم کو روشن منور کر رہی ہیں۔(حافظ خبیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل لائبریری اف پاکستان، اسلام آباد)
محترم افتخار صاحب نے عشق و عقیدت کے بہت سارے سفر کئے اور اپنی قلبی کیفیات کو بڑے خوبصورت انداز میں ضبطِ تحریر لا چکے ہیں۔ موجودہ کتاب کی اہمیت یوں بڑھ جاتی ہے کہ شہزادہ غوث الثقلین مدظلہ العالی کی راہنمائی سے یہ سفر عقیدت جس کے ہر لفظ میں عشق رسولﷺ اور اپنے عشقِ طریقت سے والہانہ لگاؤ کا اظہار ہوتا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ افتخار صاحب کے ساتھ تہران میں رومی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ان کی ہم نشینی کا شرف مجھے حاصل رہا۔ خدا سے دعا ہے کہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھےہوا اور ان کے قلم سے ایسی ہی خوبصورت کتابیں لکھوائے۔ آمین۔(حافظ پروفیسر ڈاکٹر عفان سلجوقی)
مجھے یہ کہنے میں بھی کچھ تکلف نہیں کہ گرامی قدر افتخار احمد حافظ قادری شاذلی نے سفرناموں کی تاریخ میں اس نئے آہنگ کو متعارف کرا کے اس شعبے میں تجدیدی کارنامہ سر انجام دیا ہے اور اس حوالے سے وہ اس طرزِ نو کے بانی اور مؤسس ہیں۔ یہی جذبات ہی تو حقیقی زندگی ہے، ترقی ہے، کامیابی ہے۔ (ملک محبوب رسول قادری)

تصانیف و تالیفات

  • زیارات مقدسہ - 1999ء
  • سفرنامہ ایران و افغانستان - 2000ء
  • زیارات حبیبﷺ - 2000ء
  • ارشاداتِ مرشد - 2001ء
  • خزانہ درود و سلام- 2001ء
  • دیارِ حبیب ﷺ - 2001ء
  • گلدستہ قصائدِ مبارکہ- 2001ء
  • قصائدِ غوثیہ- 2002ء
  • سرزمینِ انبیا و اولیاء (تصویری البم)- 2002ء
  • زیاراتِ اولیائے پاکستان (تصویری البم)- 2002ء
  • بارگاہِ غوث الثقلین ؒ- 2002ء
  • سرکارِ غوث اعظم ؒ- 2002ء
  • مقاماتِ مبارکہ آل و اصحابِ رسولﷺ - 2002ء
  • زیاراتِ شام (تصویری البم)- 2003ء
  • زیاراتِ شہر رسول (تصویری البم) – 2003ء
  • اولیائے ڈھوک قاضیاں شریف - 2003ء
  • فضیلت اہل بیتِ نبوی - 2005ء
  • زیاراتِ مصر - 2006ء
  • بارگاہِ پیر رومی میں - 2003ء
  • سفرنامہ زیارات مراکش - 2008ء
  • زیارات مدینہ منورہ - 2008ء
  • زیارات ترکی - 2008ء
  • زیارات اولیائے کشمیر - 2009ء
  • گلدستہ درود و سلام- 2009ء
  • تکمیل الحسنات - 2010ء
  • انوار الحق - 2010ء
  • خزینہ درود و سلام- 2010ء
  • فرموداتِ حضرت داتا گنج بخش- 2010ء
  • التفکر و الاعتبار - 2010ء
  • 70 صیغہ ہائے درود و سلام- 2010ء
  • ورفعنا لک ذکرک (92 صیغہ ہائے درود و سلام) – 2011ء
  • زیارات ایران - 2012ء
  • سفرنامہ زیارات ترکی - 2013ء
  • کتابچہ حضرت دادا برلاس - 2013ء
  • ہدیہ درود و سلام- 2013ء
  • سفرنامہ زیارات عراق و اردن - 2013ء
  • درود و سلام کا نادر و انمول انسائیکلوپیڈیا (جلد اول و جلد دوم) – 2013ء
  • سدرہ شریف تا مدینہ منورہ - 2014ء
  • شان بتول ؓ بزبانِ رسولﷺ - 2014ء
  • الصلوات الالفیۃ - 2015ء
  • شان علی ؓ بزبانِ رسولﷺ - 2016ء
  • عظائم الصلوٰات و التسلیمات - 2016ء
  • شان خلفائے راشدین ؓ بزبانِ رسولﷺ - 2016ء
  • سیدنا حمزہ بن عبد المطلب ؓ - 2016ء
  • الصلوات الالفیۃ بأ سماء خیر البریۃ - 2016ء
  • سفرنامہ زیارات ازبکستان - 2017ء
  • شاہِ حبشہ حضرت اصحمۃ النجاشی - 2017ء
  • سفرنامہ زیاراتِ ترکی - 2017ء
  • صلاۃ و سلام برائے زیات خیر الانامﷺ - 2017ء
  • سفرنامہ زیارت شام - 2017ء
  • سیدنا ابو طالب ؓ - 2018ء
  • الفیۃ الصلوات علی فخر الموجودات - 2018ء
  • مناقب والدین مصطفٰی کریمﷺ - 2018ء
  • حیات انور - 2018ء
  • شہزادی کونین ؓ - 2018ء
  • مومنین کی مائیں - 2019ء
  • سفرنامہ زیاراتِ ایران - 2019ء
  • ولی کامل حضرت سید یعقوب علی شاہ - 2019ء
  • التفکر و الاعتبار اور کنز فی الصلاۃ- 2019ء

نگار خانہ








  یہ آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے لیا گیا ھے     
General Information:
Iftikhar Ahmad Hafiz Qadri (born April 5, 1954) is a renowned Urdu language writer, travel writer, traveler, researcher and biographer. He is an accountant and translator by profession but his fame is due to his travels. There is allegiance in the Qadri chain. Proficient in Urdu, Arabic, Persian and English. He has traveled to many countries, including Saudi Arabia, Iran, Syria, Jordan, Morocco, Uzbekistan and Iraq. He has published 59 books so far, including Visits to the Holy Land, Treasures of Durood and Salam, Visits to Pir and Rumi, Visits to Medina, Visits to Turkey, Bouquets of Durood and Salam, Travelogue of Visits to Uzbekistan, Syedna Hamza Bin Abdul Muttalib Rashidin in the language of Sayyid Al-Mursalin, Shaan Ali in the language of the Prophet, Safarnama Ziyarat-e-Iran, Princess Qunein, Safarnama Ziyarat Sham, Syedna Abu Talib and Shah Abyssinia Hazrat Ashamat Al-Najashi are notable. He performed Hajj in 1986 and twice in September 1996 inside the Kaaba. I had the privilege of meeting many scholars and spiritual figures at home and abroad, including the former Grand Mufti of Iraq, Sheikh Abdul Kareem Madras (d. 2005). He was the person who had the privilege of visiting the shrines of two Companions in Baghdad in 1932 during the reign of King Faisal of Iraq.
 
  • Cover Image

70 Kalyam Koocha E Ishq - کلیام کوچہ عشق : 70 Kalyam Koocha E Ishq...

By: Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

کلیام کوچہ عشق یعنی تذکرہ حضرت میاں فضل الدین کلیامی چشتی صابری مشتمل بر احوال ، اثار، مناقب ، تبرکات، خلفاء کرام اور نادر و تاریخی تصاویر کا مجموعہ

Read More
  • Cover Image

69 Salawat Al Aalia الصلوات العالیہ فی الایام التالیہ : 69 Salawat...

By: Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

گلدستہ درود و سلام المعروف الصلوات العالية في الايام التالية/ حضرت شيخ عبد الحق محدث دهلوی کے زیر ورد چار سو سال پرانے ایک قلمی نسخے پر مشتمل ہفتے کے سات دنوں کے حساب سے درودوسلام

Read More
  • Cover Image

68 Dalail Ul Khairat دلايل الخيرات و شوارق الانوار : 68 Dalail Ul ...

By: Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

دلائل الخیرات و شوارق الانوار فی ذکر الصلاۃ والسلام علی النبی المختار ۔دنیا میں درود و سلام کی کتب میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مشہور عالم کتاب۔

Read More
  • Cover Image

67 Dalail Ul Khairat دلائل الخیرات لسیدی محمد بن سلیمان الجزولی : ...

By: Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

دلائل الخیرات و شوارق الانوار فی ذکر الصلاۃ والسلام علی النبی المختار ۔دنیا میں درود و سلام کی کتب میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مشہور عالم کتاب۔

Read More
  • Cover Image

Soylemez Baba Syed Fazal Hussain Chisti سید فضل حسین چشتی : Volume 1

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

سید فضل حسین چشتی کے احوال پر ایک تفصیلی مضمون جو قندیل سلیمان کے شمارہ نمبر 24&25 میں مکھڈ شریف اٹک سے شائع ھوا جس میں افتخار احمد حافظ قادری شاذلی نے آپ کے مزار مبارک واقع قونیہ شریف ترکی میں اپنی حاضری کی کیفیات و روداد کو پیش کیا ھے۔

Read More
  • Cover Image

Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 3) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turk...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

اسطنبول کی زیارات میں خصوصیت سے طوپ کاپی پیلس میں تبرکات مقدسہ و نبویہ ، مزار و مسجد سیدنا حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح ، یاوز سلطان سلیم ، ایا صوفیہ جامع مسجد، بلیو مسجد اور دوسری زیارات و مقامات مقدسہ۔ گوینیوک میں روحانی و معنوی فاتح قسطنطنیہ حضرت آق شمس الدین رضی اللہ عنہ قونیہ شریف میں خصوصیت سے مزار حضرت مولانا جلال الدین رومی اور 748 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت ، مزار پر انوار حضرت مولانا شمس الدین تبریزی، حضرت صدر الدین ...

Read More
  • Cover Image

Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 2) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turk...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

اسطنبول کی زیارات میں خصوصیت سے طوپ کاپی پیلس میں تبرکات مقدسہ و نبویہ ، مزار و مسجد سیدنا حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح ، یاوز سلطان سلیم ، ایا صوفیہ جامع مسجد، بلیو مسجد اور دوسری زیارات و مقامات مقدسہ۔ گوینیوک میں روحانی و معنوی فاتح قسطنطنیہ حضرت آق شمس الدین رضی اللہ عنہ قونیہ شریف میں خصوصیت سے مزار حضرت مولانا جلال الدین رومی اور 748 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت ، مزار پر انوار حضرت مولانا شمس الدین تبریزی، حضرت صدر الدین ...

Read More
  • Cover Image

Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 1) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turk...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

اسطنبول کی زیارات میں خصوصیت سے طوپ کاپی پیلس میں تبرکات مقدسہ و نبویہ ، مزار و مسجد سیدنا حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح ، یاوز سلطان سلیم ، ایا صوفیہ جامع مسجد، بلیو مسجد اور دوسری زیارات و مقامات مقدسہ۔ گوینیوک میں روحانی و معنوی فاتح قسطنطنیہ حضرت آق شمس الدین رضی اللہ عنہ قونیہ شریف میں خصوصیت سے مزار حضرت مولانا جلال الدین رومی اور 748 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت ، مزار پر انوار حضرت مولانا شمس الدین تبریزی، حضرت صدر الدین ...

Read More
  • Cover Image

Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba : Syed Fazal Hus...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن س...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن سلمہ، خضدار، بلوچستان۔ List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Bo...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Books of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in National and International Libraies as well as in public and private libraries

Read More
  • Cover Image

مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ ب...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ بغدادی ھاؤس۔راولپنڈی کینٹ

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محم...

By: by Dr Sajid Nizami

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

Read More
  • Cover Image

Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد ...

By: by ڈاکٹر ساجد نظامی مکھڈ شریف

فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی ( پنجاب) و جامعہ سنان بن سلمہ ( بلوچستان) مع مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری، انکی تصنیفات وتالیفات، ذاتی لائبریری اور رنگین ونادر ونایاب زیارات مقدسہ کی تصویری البمز کی تفصیل۔

Read More
  • Cover Image

Hadi e Ber Haq Immam Muhammad Al-Mehdi ھادی برحق سیدنا امام محمد ...

By: by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri

حضرت امام محمد المہدی پر تحقیقی مضمون جسکے اھم عنوانات یہ ھیں : انکار مہدی کفر، حقانیت مہدی برحق، امام مہدی خلیفہ راشد، مہدی اولاد فاطمہ سے، مہدی امام حسن کی نسل پاک سے،

Read More
 
1
|
2
|
3
|
4
|
5
Records: 1 - 20 of 102 - Pages: 


Copyright © World Library Foundation. All rights reserved. eBooks from Project Gutenberg are sponsored by the World Library Foundation,
a 501c(4) Member's Support Non-Profit Organization, and is NOT affiliated with any governmental agency or department.