• Faqeer Hafiz فقیر حافظ Iftakhar Shazly افتخار شاذلی
    Author's photo GeneralInfo
Bio:

زیاراتِ مقدسہ کتب کے مصنف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی کا مختصر تعارف ۔

 افتخار احمد حافظ قادری اللہ تبارک و تعالیٰ نے مقصودِ کائنات، فخرِ موجودات ، ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وأصحابه وبارك وسلم کی امت میں صحابۂ کرام کے بعد اولیاء صالحین کو پیدا فرمایا اور قیامت تک اصلاحِ احوال کیلئے ایسے لوگ آتے رہیں گے تا کہ امت میں تبلیغ اور اشاعتِ دین کا سلسلہ جاری رہے، نیز تزکيہ نفس اور طہارتِ قلب کیلئے لوگوں کی رہنمائی ہوتی رہے۔ عالمِ اسلام کے گوشے گوشے میں اس سلسلۃ الذہب کے آستانے عوام کی رشد و ہدایت اور خواص کی بلندئ درجات کا ذریعہ ہیں۔ محترم افتخار احمد حافظ قادری ایسے خوش بخت اور با سعادت لوگوں میں سے ہیں کہ جن کی زندگی کا نصب العین ان آستانوں کی حاضری اور حصولِ فیض ہے۔ درج ذیل سطور میں ان کی زندگی کے چند گوشوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ آباء و اجداد حافظ فقیر محمد کے ہاں راولپنڈی کی قدیم ترین آبادی پرانا قلعہ میں 5 اپریل 1954 ء کو ایک ہونہار بچہ پیدا ہوا جس کا نام افتخار احمد رکھا گیا۔ جو بڑا ہو کر اپنے خاندان کیلئے واقعی افتخار کا موجب بنا۔ قریباً ایک صدی پہلے آپ کے جدِ امجد حضرت گل محمد رحمۃ اللہ علیہ اولیاء اور مجاہدین کی سر زمین افغانستان سے مردِ حق کی تلاش اور روحانی منازل کی تکمیل کیلئے سفر کرتے کرتے پشاور پہنچے۔ پشاور میں کچھ عرصہ قیام کے دوران معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے قریب مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں گولڑہ شریف میں حضرت فضل دین شاہ المعروف بڑے پیر صاحب (حضرت قبلہ پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے والد محترم کے ماموں اور سلسلۂ قادریہ میں حضرت پیر مہر علی شاہ کے پیرِ طریقت) اپنے روحانی فیض سے ایک عالم کو منور فرما رہے ہیں۔ حضرت گل محمد پشاور سے چلے اور حضرت فضل دین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں ایسے حاضر ہوئے کہ پھر ہمیشہ کیلئے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ اندازاً 1923ء میں افتخار احمد قادری کے جدِ امجد کا وصال گولڑہ شریف میں ہوا اور بڑے پیر صاحب کے قدموں کی جانب احاطہ مزار کے باہر دائیں طرف ابدی نیند سو رہے ہیں۔ محترم افتخار احمد حافظ صاحب کے والدِ گرامی حافظ فقیر محمد 1910 ء کے لگ بھگ گولڑہ شریف میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور اعلیٰ حضرت پیر مہر علی شاہ کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ فارسی اور پشتو زبان روانی سے بولتے تھے۔ اعلیٰ حضرت کے حکم سے فتح جنگ کے موضع ٹھٹھی کی ایک خاتون سے شادی ہوئی جو خانقاہ گولڑہ شریف کی عقیدت مند تھی۔ ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے سات بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔ جناب حافظ فقیر محمد 1930-35 میں راولپنڈی کے ایک مقام پرانا قلعہ منتقل ہو گئے۔ پھر 1956-57 میں کوچہ شاہین ، صدر بازار منتقل ہوئے جہاں کچھ عرصہ رہائش کے بعد پریم گلی مولوی محلہ صدر بازار راولپنڈی میں اپنا مکان خرید لیا اور یہاں مستقل رہائش اختیار کر لی۔آپ کا وصال 21جنوری 1989ء راولپنڈی میں ہوا ۔ 22 جنوری کو پہلی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، دوبارہ نمازِ جنازہ گولڑہ شریف میں (اعلیٰ حضرت کے والدِ محترم کے مزارِ مبارک کے باہر) بعد نمازِ عصر ادا کی گئی۔ حافظ فقیر محمد کی اکلوتی بہن جنہوں نے عرصہ دراز تک گولڑہ شریف کا لنگر پکایا۔ 26 رجب المرجب 1409ھ (مارچ 1989) کو گولڑہ شریف میں انتقال ہوا اور شب معراج گولڑہ شریف میں ہی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ افتخار احمد حافظ کی والدہ محترمہ 8 شوال المکرم 1413ھ (یکم اپریل 1993) کو راولپنڈی میں وصال فرما گئیں۔ یہ تینوں مہربان شخصیات بھی گولڑہ شریف میں حضرت پیر فضل دین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے زیرِ سایہ ابدی استراحت فرما رہی ہیں۔ یہ تینوں قبور مبارکہ کنویں (بورنگ)کے بائیں جانب ایک مختصر قبرستان کی چاردیواری میں ہیں اور ایک قدیم درخت کی شاخیں ان قبورِ مبارکہ کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان سب کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے۔ قارئین محترم سے درخواست ہے کہ اگر ان کا اس طرف گزر ہو تو ان قبور پر بھی فاتحہ پڑھتے جائیں۔ تعلیم محترم افتخار احمد حافظ کی پیدائش تو پرانا قلعہ راولپنڈی میں ہوئی، لیکن بچپن اور لڑکپن صدر میں گزرا۔ پرائمری کا امتحان سی ۔بی۔ سکول (اب ایف۔ جی سکول) واقع احاطہ مٹھو خان سے پاس کیا۔ 1970میں راولپنڈی کے مشہور و معروف ڈینیز ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان سائنس گروپ میں سرگودھا بورڈ سے پاس کیا۔ پھر ملازمت اور تعلیم دونوں سلسلے ساتھ ساتھ اکٹھے چلتے رہے۔ حفظِ قرآن کی سعادت اپنے والدِ محترم حافظ فقیر محمد رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی اور پہلا مصلیٰ راولپنڈی صدر کی جامع مسجد گلی فضلِ حق میں سنایا اور پھر دوسرا مصلیٰ مدرسہ عربیہ انوار القرآن راولپنڈی صدر میں سنایا۔ اسی طرح اپنے قیامِ سعودی عرب کے دوران ایک مسجد میں نمازِ تراویح پڑھانے کا شرف حاصل ہوا۔ ادارہ فروغِ عربی میر پور خاص سے1977 میں عربی زبان کا بذریعہ خط و کتابت کورس 518/600 نمبروں سے پاس کیا۔ یہ ادارہ نامور سکالر اور محقق حضرت مولانا عبدالرحمن طاہر سورتی کی زیرِ سرپرستی چلتا تھا ۔ پاکستان میں عربی زبان کے فروغ اور ترقی و ترویج کے سلسلے میں جناب طاہر سورتی صاحب کی خدمات سنہری لفظوں میں لکھنے کے قابل ہیں۔ آپ نے عربی زبان میں تفسیرِ مجاہد پر حاشیہ بھی تحریر فرمایا۔ 1976-77 میں افتخار احمد حافظ صاحب نے سعودی عربین سینٹر (مرکز تعلیم اللغۃ العربےۃ راولبندی) سے عربی زبان کا دو سالہ ڈپلومہ مکمل کیا۔ 1984ء میں علم و ادب گروپ میں عربی مضمون کے ساتھ ایف اے کا امتحان راولپنڈی بورڈ سے پاس کیا۔ 1998ء میں خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی سے فارسی زبان کا ایک سالہ ایڈوانس کورس مکمل کیا۔ نامور اساتذہ کرام آپ کے عربی کے اساتذہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن طاہر سورتی رحمۃ اللہ علیہ اور صلاح الدین العراقی رحمۃ اللہ علیہ کا نام سرفہرست ہے۔ محترم حافظ صاحب آج جس مقام پر کھڑے ہیں انہی اساتذہ کی تربیت کا فیضان ہے۔ جناب صلاح الدین العراقی قریباً نصف صدی تک دربارِ عالیہ غوثیہ بغداد شریف کے لنگر خانہ میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ آپ کے والد گرامی کا نام کرم الٰہی ہے۔ عراق سے راولپنڈی تشریف لائے اور وصال کے بعد اپنے آبائی گاؤں موضع پوٹھی بجنیال میں سپردِ خاک کئے گئے۔ صلاح الدین العراقی سے محترمی حافظ صاحب نے عربی زبان کی عوامی بول چال کا لہجہ سیکھا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان سب اساتذہ کی قبور کو اپنے انوار سے بھر دے۔ آمین۔ فارسی زبان دیگر اساتذہ کے علاوہ مشہورِ زمانہ عظیم محقق ،بے شمار کتب کے مصنف ،فارسی شاعر و تاریخ گو سابقہ لائبریرین گنج بخش لائبریری مرکزِ تحقیقاتِ فارسی ایران و پاکستان محترمی جناب ڈاکٹر محمد حسین تسبیحی رہا مدظلہ العالی سے سیکھی۔ ڈاکٹر تسبیحی صاحب نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رضی اللہ عنہ کی مشہورِ زمانہ تصنیف ’’کشف المحجوب‘‘ پر سالہاسال تحقیقی کام کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور آپ کا مقالہ فارسی زبان میں بنام ’’تحلیل کشف المحجوب‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ ایسے نامی گرامی اساتذہ کرام کی نظرِ توجہ کا نتیجہ ہے کہ محترم حافظ صاحب عربی و فارسی اہلِ زبان کی طرح روانی سے بولتے ہیں۔ عربی لہجہ پر تو اہلِ زبان کو بھی رشک آتا ہے۔ گفتگو سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ شاید عربی آپ کی مادری زبان ہے۔ فن موسیقی سے دلچسپی افتخار احمد حافظ کے والدِ گرامی حافظ فقیر محمد رحمۃ اللہ علیہ کاسلسلۂ ارادت مشہور چشتی قادری خانقاہ گولڑہ شریف سے تھا۔ اس لئے سماع سے دلچسپی قدرتی بات تھی۔ گھر میں اکثر محافلِ سماع منعقد ہوا کرتی۔ نوجوانی کے عالم میں راولپنڈی کے ایک مشہور ستار نوازاستاد عبد الرحیم سے فنِ ستار سیکھنا شروع کیا۔ اسی دوران گولڑہ شریف کے درباری قوال حضرت حاجی محبوب علی رحمۃ اللہ علیہ سے افتخار احمد حافظ صاحب کے روابط استوار ہوئے۔ آپ کے خاندان کا روحانی تعلق تو پہلے ہی گولڑہ شریف سے تھا ۔آپ حاجی محبوب صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ حضرت بابو جی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت نے حاجی محبوب کو درِّ یکتا ، گوہرِ نایاب اور عندلیبِ رومی بنا دیا تھا۔ ایک عرصہ تک آپ حاجی محبوب کے گھر پر حاضر ہو کر ستار پر مثنوی حضرت مولانا روم پڑھنے کی تربیت حاصل کرتے رہے اور پھر جب آپ کو قونیہ شریف حضرت مولانا روم رضی اللہ عنہ اور ہرات میں حضرت مولانا جامی رضی اللہ عنہ کے مزاراتِ مبارکہ پر حاضری کا شرف حاصل ہوا تو حضرت حاجی محبوب علی گولڑوی کے انداز میں مثنوی شریف اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ (Jobs in Pakistan) ملازمت پاکستان میں مدت بحیثیت/شعبہ نام ادارہ نمبر شمار 2 سال شعبۂ اکاؤنٹس خیبر موٹرز کمپنی،راولپنڈی ۔ 3 سال شعبۂ اکاؤنٹسR.E.P.CO Rawalpindi 2 سال عربی ٹائپسٹ سفارت خانہ شام، اسلام آباد . 9 سال اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ/اکاؤنٹنٹ سفارت خانہ لبنان، اسلام آباد۔ 6 ماہ PRO سفارت خانہ قطر، اسلام آباد ۔ 1 سال اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ سعودی ملٹری اتاشی، اسلام آباد (Jobs in Saudi Arabia) سعودی عرب میں مدت بحیثیت/شعبہ نام ادارہ نمبر شمار 1سال عربی انگلش ٹائپسٹ تیمورک العربیہ السعودیہ ۔ 7 سال سیکرٹری/ شعبہ اکاؤنٹس وزارت الدفاع والطیران ۔ 1 سال اکاؤنٹنٹ ابواب الروضہ۔ دورانِ ملازمت آپ نے اپنے فرائض محنت، دیانت اور فرض شناسی سے ادا کئے اور افسرانِ بالا نے ہمیشہ آپ کی کارکردگی کو سراہا۔ ریاض میں ملازمت کے دوران آپ بریگیڈئیر، انجینئر داوود بن احمد البصام کے حسنِ سلوک سے بہت متاثر ہوئے۔ شادی 12 اکتوبر 1978ء کو ٹاہلی موہری راولپنڈی کے ایک معزز خاندان میں آپ کی شادی ہوئی۔ شادی کے موقع پر محفلِ سماع کا اہتمام کیا گیا۔ یہ شادی آپ کیلئے بڑی بابرکت ثابت ہوئی اور رزق اور علم و عرفان کے دروازے آپ پر کھلتے چلے گئے۔ 1991ء میں آپ مولوی محلہ صدر سے اپنے نئے مکان افشاں کالونی راولپنڈی میں منتقل ہوئے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹیاں اور تین بیٹے عطا فرمائے ہیں۔ اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آپ نے اپنی تینوں بیٹیوں اور 2 بیٹوں کی شادی کی تقاریب کے موقع پر خصوصی محافلِ نعت کا اہتمام کیا۔ بیعتِ ارادت مدینہ منورہ میں شبِ معراج 26 رجب المرجب 1421 ھ /23 اکتوبر 2000 بروز سوموار شریف سلسلۂ عالیہ قادریہ میں السید تیسیر محمد یوسف الحسنی السمہودی کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ فضیلت الشیخ السید تیسیر السمہودی مد ظلہ العالی اپنا زیادہ تر وقت مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزارتے ہیں ،صوم و صلوٰۃ اور ذکر و فکر میں مشغول رہتے ہیں۔ آپ حضرت علامہ نور الدین علی بن احمد الحسنی السمہودی مصنف ’’ وفاء الوفا بأخبار دار المصطفیٰ‘‘ (متوفی911 ھ مدفون جنت البقیع) کی آل سے ہیں عقیدت محترمی جناب افتخار احمد حافظ صاحب کو فضیلۃ الشیخ حضرت غلام رضا العلوی القادری الشاذلی مدظلہ العالی سے بھی شرفِ نیاز حاصل ہے۔ آپ قدیم و بابرکت تاریخی مسجد مٹکال راولپنڈی (تعمیر شیر شاہ سوری کے زمانہ میں 1541-1545 ء)میں عرصہ 44 سال سے خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قیام مدینہ منورہ کے دوران جامعہ اسلامیہ (اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ) سے قرأت اور تجوید کے فن میں کمال حاصل کیا۔ قبلہ علامہ غلام رضا علوی قادری صاحب نے مراکش، اندلس کی سرزمین سے شمالی افریقہ کے صحراؤں اور پہاڑوں تک ، بیت المقدس سے شام شریف تک اردن کی زیارات سے براستہ تیما خیبر تک ، افغانستان سے ایران اور بغداد شریف تک ، کراچی سے قاہرہ اور بحرِ احمر کے ساحلوں تک زیاراتِ مقدسہ کیلئے سفر فرمایا۔ روحانی سعادتیں اور اعزازات 1986ء میں فریضہ حج ادا کیا اور اب تک پاکستان سے دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آٹھ مرتبہ حاضری کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔ ستمبر 1996ء میں خانہ کعبہ مشرفہ کے اندر دو بار جانے کی سعادت حاصل ہوئی( تفصیل کیلئے دیکھئے ، کتاب دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ص 162) 1997ء میں عرسِ مبارک سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی بغداد شریف میں شرکت کا اعزاز ملا اکتوبر 2001ء میں دوبارہ زیاراتِ عراق کا شرف حاصل ہوا۔ ۱۔ دربارِ عالیہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی بغداد شریف کی جامع مسجد میں 29 رجب 1422ھ16اکتوبر 2001 ء بروز منگل نمازِ فجر کی اذان دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ۲۔ اسی سفر میں دربارِ غوثیہ کے لنگر خانہ میں نمازِ عصر کی امامت کا شرف حاصل ہوا۔ ۳۔ اسی سفر کے دوران حضرت قاضی امام ابو یوسف رضی اللہ عنہ کی جامع مسجد میں دومرتبہ اذان دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ۴۔ اسی سفر میں مفتی اعظم عراق السید عبدالکریم بیارہ رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزارِ مبارک کے اندرونی حصہ میں خصوصی طور پر زیارت اور چادر پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ * قونیہ شریف (ترکی) میں حضرت مولانا روم رضی اللہ عنہ کا مزارِ مقدس زائرین کیلئے صبح 9 بجے کھلتا ہے لیکن افتخار احمد حافظ قادری اور آپ کے دیرینہ دوست اور سفر و حضر کے ساتھی جناب محمد نواز عادل صاحب کیلئے ایک دن خصوصی طور پر مزارِ مبارک 8 بجے کھولا گیا جہاں پر آپ نے بارگاہِ پیرِ رومی رضی اللہ عنہ میں چادروں کا نذرانہ پیش کرنے کے علاوہ محفلِ ذکر منعقد کی اور بآواز ِ بلند مثنوی خوانی کا شرف حاصل کیا۔ * 28 ربیع الاوّل شریف 1432ھ بروز جمعۃ المبارک (بمطابق 4 مارچ 2011ء) جناب افتخار احمد حافظ قادری شاذلی قونیوی پر درج ذیل درُود و سلام کا صیغہ القاء ہوا۔ درُودِ القائی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَدَدَ اَنْتَ تُصَلِّیْ وَ عَدَدَ مَلَاءِکَتِکَ ےُصَلُّوْنَ وَ عَدَدَ الْمُؤْمِنِےْنَ صَلُّوْا وَسَلَّمُوْا وَ سَےُصَلُّوْنَ وَ سَےُسَلِّمُوْنَ عَلٰی حَبِےْبِکَ سَےِّدِنَا وَ مَوْلَانَا وَ شَفِےْعِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَاَوْلِےَاءِہٖ وَ خَصُوْصًا عَلَی الْاَبَوَےْنِ الْکَرِےْمَےْنِ لِسَےِّدِنَا وَ مَوْلَانَا خَےْرُ الْاَنَامِ وَ عَلٰی وَلَدِہٖ الْغَوْثِ الْاَعْظَمِ سَےِّدِنَا اَلشَّےْخِ عَبْدِالْقَادِرِ الْجِےْلَانِیْ وَ اَبَوَےْہِ الْکَرِےْمَےْنِ وَ عَلٰی قُطْبِ الزَّمَانِ سَےِّدِنَا اَبُو الْحَسَنْ اَلشَّاذْلِیْ وَ عَلٰی سِرِّ اللّٰہِ عَزَّ وَ جَلَّ مَوْلاَنَا جَلَالُ الدِّےْنِ الرُّوْمِیْ وَ عَلٰی سَےِّدِیْ وَ مُرْشِدِیْ وَ مَوْلَایَ اَلسَّےِّدِ تَےْسِےْرَ مُحَمَّدِ ےُوْسُفَ اَلْحَسَنِیْ اَلْسَمْہُوْدِیْ اَلْمَدَنِیْ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔ جون 2011ء میں وسطی ایشیا کی ریاست ازبکستان کے تین اہم شہروں بخارا شریف، سمرقند اور تاشقند میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری کا شرف حاصل ہوا اور بخارا شریف کی ایک مسجد’’OY BINOK‘‘ میں نماز مغرب کی امامت کی سعادت حاصل ہوئی۔ * جولائی 2011ء میں سفرِ ایران کے دوران شہرِ صومعہ سرا (صوبہ گیلان، ایران)میں حضور غوث الثقلین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدۂ ماجدہ سیدۃ فاطمہ ام الخیر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بارگاہ میں خصوصی طور پر دو رات اور تین دن قیام و حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ سعودی عرب میں ملازمت کے دوران حکومتِ سعودیہ کی طرف سے دو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ انسانی زندگی سفر سے عبارت ہے ۔ کائنات میں غور و فکر کیلئے اور انسانی زندگی کے تجربات و مشاہدات کی وسعت کیلئے سفر وسیلۂ ظفر ہے۔ تاریخ اسلام میں بڑے بڑے عظیم لوگوں نے سیاحت کو اپنایا۔ سِےْرُوْ ا فِی الْاَرْضِ کا حکم بھی کائنات کے مشاہدے کی دعوتِ غور و فکر دیتا ہے۔ افتخار احمد حافظ صاحب اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ انہیں بہت سے بلادِ اسلامیہ میں حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ لیکن وہ سفر جس کا مقصد صرف اور صرف حضور پُر نور یوم النشور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نیز صحابۂ کرام اور اولیائے کرام کے آستانوں پر حاضری ہو تو ایسے اسفار مقدس کے فیوضات و برکات کے کیا کہنے! ان سفروں کے دوران مقامات پر حاضری کے ساتھ ساتھ ان مناظر کو بھی کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی بلکہ ان اسفار کے حالات اور تصاویر کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا بھی شرف حاصل ہوا۔ تا کہ دوسرے لوگ بھی استفادہ کر سکیں۔ بلادِ اسلامیہ میں سفر کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ (Balad Islamic Journey) بلادِ اسلامیہ تعدادِ اسفار نام ملک نمبر شمار 9 بار دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 01 6بار شام شریف 02 3 بار عراق شریف 03 4 بار ترکی 04 8 بار ایران 05 2 بار اردن 06 1 بار متحدہ عرب امارات 07 1 بار افغانستان 08 1 بار مصر 09 1 بار مراکش 10 سعودی عرب میں بسلسلۂ ملازمت قریباً 9سال قیام رہا۔ اس دوران 1986ء میں حج کیا ، کئی بار عمرے کئے اور مدینہ منورہ میں بارہا مرتبہ حاضری کا شرف حاصل رہا۔ کتابوں پر تقاریظ افتخار احمد حافظ صاحب کی بعض کتب پر نامور شخصیات نے تقاریظ بھی تحریر فرمائیں۔ کتابوں پر تقاریظ نامور شخصیات ترکی کے سفیر اور دوسری مقتدر شخصیات زیاراتِ مقدسہ مدینہ منورہ سے السید تیسیر محمد یوسف الحسنی السمہودی اور دوسری شخصیات درگاہ امام ابو یوسف (بغداد شریف) کے سجادہ نشین السید صباح ۔ حضرت فاروق ہمدم چلپی سجادہ نشین درگاہ حضرت مولانا روم (ترکی)مقدمہ قاضی محمد رئیس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ ڈھوک قاضیاں شریف راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر عفان سلجوق منظوم تاثرات ایران کے نامور سکالر و محقق ڈاکٹر محمد حسین تسبیحی اور وطنِ عزیز کے بلند پایہ تاریخ گو و ممتاز نعت گو شاعر جناب عبدالقیوم طارق سلطانپوری صاحب نے کمال مہربانی فرماتے ہوئے حافظ صاحب کی قریباً تمام کتب پر تاریخی قطعات اور اپنے منظوم تاثرات ارسال فرمائے جو متعلقہ کتب میں شاملِ اشاعت ہیں۔ الحمد للہ اب تک آپ کی 60 کتب شائع ھو کر منظر عام پر آ چکی ھیں۔ پذیرائی ملک کے طول و عرض بلکہ بیرون ملک سے بھی اکثر کتب کے بارے میں سجادگان ، محققین اور قارئین نے اپنے تاثرات احسن الفاظ میں رقم فرمائے۔ مضامین و مقالات روزنامہ نوائے وقت، جنگ، الاخبار، اوصاف ، دی نیشن میں اورماہنامہ ضیائے حرم ، فیضانِ سدرہ، پیغام آشنا، الملنگیہ، نور الحبیب، کاروانِ قمر، طلوع مہر، جہانِ چشت، سوزوگداز اور آئینۂ کرم کے علاوہ دیگر رسائل و جرائد میں 100 کے قریب مضامین و مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل کانفرنسز میں شرکت * 1983 اور 1984 میں منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ’’او آئی سی‘‘ کے زیرِ انتظام دو کانفرنسز میں بطور معاون عربی زبان فرائض سر انجام دئیے۔ * 2007ء میں ایران میں حضرت مولانا روم پر انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور مقالہ بھی پڑھا جس کا عنوان تھا \”A spiritual chief of love carvan\” اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 80مندوبین شریک ہوئے۔ پاکستان کے مندوبین کی تعداد 12 تھی۔ اس کانفرنس کے اجلاس تہران اور تبریز کے مقامات پر ہوئے۔ * مارچ 2008ء یونیورسٹی آف سرگودھا میں انٹرنیشنل رومی کانفرنس میں شرکت اور مقالہ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ مقالے کا عنوان تھا ’’Holy Shrine of Hazrat Mevlana Mohammad Jalal ud Din Rumi‘‘ اس مختصر تعارف کا اختتام کرتے ہوئے دلی دعا ہے کہ افتخار احمد حافظ قادری زندگی کی منزلوں میں کامیابی و کامرانی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں او ر اولیاء اللہ سے محبت ان کے قلب و نظر میں فزوں سے فزوں تر ہوتی جائے ۔ آمین ثم آمین
 

 


General Information:
General information not uploaded yet.
 
book cover
Title:   Ghazi ilm ud din Shaheed غازی علم الدین شہید۔ : Volume 1
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100304273
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Brief biography of Ghazi Ilm ud din Shaheed
book cover
Title:   Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 3) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 3) زیارات ترکی دسمبر 2021, Volume 3: Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 3) زیارات ترکی دسمبر 2021
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 3
Language:   English
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100304081
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Ziarat e Turkey Album Part 3 Dec 2021 Visit
book cover
Title:   Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 2) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 2) زیارات ترکی دسمبر 2021, Volume 2: Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 2) زیارات ترکی دسمبر 2021
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 2
Language:   English
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100304080
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Ziarat e Turkey Album Part 2 Dec 2021 Visit
book cover
Title:   Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 1) زیارات ترکی دسمبر 2021 : Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 1) زیارات ترکی دسمبر 2021, Volume 1: Turkey Visit Album Dec 2021 (Part 1) زیارات ترکی دسمبر 2021
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   English
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100304079
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Ziarat e Turkey Album Part 1 Dec 2021 Visit
book cover
Title:   66 Dalail Ul Khairat - دلائل الخیرات وشوارق الانوار لسیدی محمد بن سلیمان الجزولی : 66 Dalail Ul Khairat - دلائل الخیرات وشوارق الانوار لسیدی محمد بن سلیمان الجزولی, Volume 1: 66 Dalail Ul Khairat - دلائل الخیرات وشوارق الانوار لسیدی محمد بن سلیمان الجزولی
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Arabic
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303995
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, درودوسلام کا گلدستہ۔ دنیا میں قرآن پاک کے بعد سب سے زیادہ پڑھی جانے والی درودوسلام کی منظور ومقبول کتاب
book cover
Title:   Certificate Of Appreciation from Seljuk University Awarded to Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - تعریفی سرٹیفکیٹ از سلجوق یونیورسٹی ، قونیہ ، ترکی : Certificate Of Appreciation from Seljuk University Awarded to Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - تعریفی سرٹیفکیٹ از سلجوق یونیورسٹی ، قونیہ ، ترکی, Volume 1: Certificate Of Appreciation from Seljuk University Awarded to Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - تعریفی سرٹیفکیٹ از سلجوق یونیورسٹی ، قونیہ ، ترکی
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   English
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303994
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Certificate Of Appreciation from Seljuk University Awarded to Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - تعریفی سرٹیفکیٹ از سلجوق یونیورسٹی ، قونیہ ، ترکی
book cover
Title:   Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba konya Turkey : Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba, Volume 1: Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2022
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303965
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Syed Fazal Hussain Chishti Known as Soylemez Baba
book cover
Title:   افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Books of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in National and International Libraies as well as in public and private libraries : افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Books of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in National and International Libraies as well as in public and private libraries, Volume 1: افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Books of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in National and International Libraies as well as in public and private libraries
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303834
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, افتخار احمد حافظ قادری کی تصانیف ملکی و غیر ملکی لائبریریوں میں Books of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in National and International Libraies as well as in public and private libraries
book cover
Title:   مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ بغدادی ھاؤس۔راولپنڈی کینٹ ۔ Breif Introduction of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri : مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ بغدادی ھاؤس۔راولپنڈی کینٹ ۔ Breif Introduction of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri, Volume 1: مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ بغدادی ھاؤس۔راولپنڈی کینٹ ۔ Breif Introduction of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303833
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری شاذلی۔ مصنف کتب زیارات مقدسہ۔ بغدادی ھاؤس۔راولپنڈی کینٹ ۔ Breif Introduction of Author Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
book cover
Title:   فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن سلمہ، خضدار، بلوچستان۔ List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri : فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن سلمہ، خضدار، بلوچستان۔ List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri, Volume 1: فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن سلمہ، خضدار، بلوچستان۔ List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303832
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ جامعہ سنان بن سلمہ، خضدار، بلوچستان۔ List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
book cover
Title:   فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri : فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri, Volume 1: فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303831
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتب خانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی۔ مکھڈ شریف ۔ اٹک List of book's of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
book cover
Title:   Hadi e Ber Haq Immam Muhammad Al-Mehdi ھادی برحق سیدنا امام محمد المہدی : Hadi e Ber Haq Immam Muhammad Al-Mehdi ھادی برحق سیدنا امام محمد المہدی, Volume 1: Hadi e Ber Haq Immam Muhammad Al-Mehdi ھادی برحق سیدنا امام محمد المہدی
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Adventure
Book Id:   WPLBN0100303819
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, حضرت امام محمد المہدی پر تحقیقی مضمون جسکے اھم عنوانات یہ ھیں : انکار مہدی کفر، حقانیت مہدی برحق، امام مہدی خلیفہ راشد، مہدی اولاد فاطمہ سے، مہدی امام حسن کی نسل پاک سے،
book cover
Title:   Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri & Abdul Rauf Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری و عبد الرؤوف قادری : Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri & Abdul Rauf Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری و عبد الرؤوف قادری, Volume 1: Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri & Abdul Rauf Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری و عبد الرؤوف قادری
Author:   by Dr. Sajid Nizami
Publisher:   Dr. Sajid Nizami
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303767
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری و عبد الرؤوف قادری در کتابخانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی، مکھڈ شریف، اٹک، پنجاب
book cover
Title:   Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری : Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری, Volume 1: Books of Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری
Author:   by Dr. Sajid Nizami
Publisher:   Dr. Sajid Nizami
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Islam
Book Id:   WPLBN0100303766
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (1)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, فہرست ذخیرہ کتب افتخار احمد حافظ قادری در کتابخانہ حضرت مولانا محمد علی مکھڈی ( پنجاب) و جامعہ سنان بن سلمہ ( بلوچستان) مع مختصر تعارف افتخار احمد حافظ قادری، انکی تصنیفات وتالیفات، ذاتی لائبریری اور رنگین ونادر ونایاب زیارات مقدسہ کی تصویری البمز کی تفصیل۔
book cover
Title:   62 Baqat Us Salawat - باقہ الصلوات علی فخر الموجودات : 62 : 62 Baqat Us Salawat - باقہ الصلوات علی فخر الموجودات
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - افتخار احمد حافظ قادری
Volume:  Volume 1
Language:   English
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303499
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم کی بارگاہِ ناز میں ایک ھزار صیغوں پر مشتمل گلدستہ عقیدث۔
book cover
Title:   61 Fazail E Hasnain E Kareemain - فضائل حسنین کریمین بزبان وسیلتنا فی الدارین : 61 Fazail E Hasnain E Kareemain - فضائل حسنین کریمین بزبان وسیلتنا فی الدارین: 61 Fazail E Hasnain E Kareemain - فضائل حسنین کریمین بزبان وسیلتنا فی الدارین
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   افتخار احمد حافظ قادری - نذرانہ عقیدت عبد الرؤف قادری
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Adventure
Book Id:   WPLBN0100303400
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (1)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, فضائل حسنین کریمین بزبان وسیلتنا فی الدارین
book cover
Title:   Umm Un Nabi - ام النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم : Umm Un Nabi - ام النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم, Volume 1: Umm Un Nabi - ام النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2021
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303399
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, ام النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا
book cover
Title:   ALLAH HUMMA SALLE ALAA MUHAMMAD WA AALE MUHAMMAD - Book Of Durood o Salam
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri; Iftakhar Ahmad HAfiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - افتخار احمد حافظ قادرى
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2019
Collections:   Authors Community, Religion
Book Id:   WPLBN0100303386
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, Author of 60 Islamic Books
book cover
Title:   27/4 Khazeena E Darood O Salam خزینہ درودوسلام : 27/4 Khazeena E Darood O Salam خزینہ درودوسلام, Volume 1: 27/4 Khazeena E Darood O Salam خزینہ درودوسلام
Author:   by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri
Publisher:   Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri - افتخار احمد حافظ قادری
Volume:  Volume 1
Language:   Urdu
Date:   2014
Collections:   Authors Community, Adventure
Book Id:   WPLBN0100303381
Format Type:   PDF (eBook)
Average Rating:   (0)
 
Subjects:   Non Fiction, Religion, درودوسلام کے موضوع پر ایک منفرد ونادر کتاب
 
1
|
2
|
3
|
4
|
5
Records: 1 - 20 of 93 - Pages: 


Copyright © World Library Foundation. All rights reserved. eBooks from Project Gutenberg are sponsored by the World Library Foundation,
a 501c(4) Member's Support Non-Profit Organization, and is NOT affiliated with any governmental agency or department.