افتخار احمد حافظ قادری (پیدائش:5 اپریل، 1954ء) اردو زبان کے نامور مصنف، سفرنامہ نگار، سیاح، محقق اور سوانح نگارہیں۔ پیشے کے اعتبار سے اکاؤنٹنٹ اور مترجم ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت سفرنامہ نگاری ہے۔ سلسلہ قادریہ میں بیعت ہیں۔ اردو، عربی، فارسی اور انگریزی زبان میں مہارت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب، ایران، شام، اردن، مراکش، ازبکستان اور عراق سمیت بہت سے ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔ آپ کی اب تک 59 کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جن میں زیارات مقدسہ، خزانہ درود و سلام، بارگاہ پیر و رومی میں، زیارات مدینہ منورہ، زیارات ترکی، گلدستہ درود و سلام، سفرنامہ زیاراتِ ازبکستان، سیدنا حمزہ بن عبد المطلب، شانِ خلفائے راشدین بزبان سید المرسلینﷺ، شان علی ؓ بزبانِ رسولﷺ، سفرنامہ زیاراتِ ایران، شہزادی کونین، سفرنامہ زیارات شام، سیدنا ابو طالب اور شاہِ حبشہ حضرت اصحمۃ النجاشی قابلِ ذکر ہیں۔ 1986ء میں فریضہ حج کی ادائیگی اور ستمبر 1996ء میں خانہ کعبہ کے اندر دو بار حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ اندرون اور بیرونِ ملک کئی علمی اور روحانی شخصیات سے ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی، جن میں سر فہرست سابق مفتی اعظم عراق شیخ عبد الکریم مدرس (متوفی 2005ء)سے دو مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ وہ شخصیت تھے جب سال 1932ء میں عراق کے شاہ فیصل اول کے دورِ حکومت میں بغداد میں دو صحابہ کرام کے مزارات منتقل ہوئی تھی تو ان صحابہ کرام کی زیارت کی سعادت انہیں حاصل ہوئی تھی۔
قریباً ایک صدی پہلے ان کے جدِ امجد گل محمد مرحوم سر زمین افغانستان سے سفر کرتے کرتے پشاور پہنچے۔ پشاور میں کچھ عرصہ قیام کے دوران جناب گل محمد کو معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں گولڑہ شریف میں پیر فضل دین شاہ المعروف بڑے پیر صاحب (حضرت پیر مہر علی شاہ کے والدِ محترم کے ماموں اور سلسلہ قادریہ میں پیر مہر علی شاہ کے پیرِ طریقت) اپنے روحانی فیض سے عوام و خواص کی روحانی تربیت فرما رہے ہیں، گل محمد پشاور سے گولڑہ شریف میں فضل دین شاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہیں سکونت اختیار کی۔ گل محمد کا انتقال اندازہً 1923ء میں گولڑہ شریف میں ہوا اور وہیں مدفون ہوئے۔ افتخار احمد حافظ کے والد حافظ فقیر محمد 1910ء کے قریب گولڑہ شریف میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک حفظ کیا اور پیر مہر علی شاہ کے دستِ مبارک پر بیعت کاشرف حاصل کیا۔ فارسی اور پشتو زبان روانی سے بولتے تھے۔ پیر مہر علی شاہ کے حکم سے فتح جنگ کے موضع ٹھٹھی کی ایک خاتون سے شادی ہوئی جو خانقاہ گولڑہ شریف کی عقیدت مند تھی۔ ان کو اللہ نے سات بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔ حافظ فقیر محمد 1930ء کی دہائی میں راولپنڈی کے ایک مقام پرانا قلعہ منتقل ہو گئے۔ پھر 1956ء-1957ء میں کوچہ شاہین، صدر بازار منتقل ہوئے جہاں کچھ عرصہ رہائش کے بعد پریم گلی مولوی محلہ میں اپنا مکان خرید لیا اور یہاں مستقل رہائش اختیار کر لی۔ حافظ فقیر محمد کا انتقال 21 جنوری 1989ء کو راولپنڈی میں ہوا۔[1]
افتخار احمد حافظ 5 اپریل 1954ء کو راولپنڈی کی قدیم آبادی پرانا قلعہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرائمری کا امتحان سی بی اسکول (موجودہ ایف جی اسکول) واقع احاطہ مٹھو خان سے پاس کیا۔1970ء میں راولپنڈی کے ڈینیز ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان سائنس گروپ میں سرگودھا بورڈ سے پاس کیا۔ پھر ملازمت اور تعلیم دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ اپنے والد کی زیرِ نگرانی حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ معروف عالم دین مولانا عبد الرحمٰن طاہر سورتی کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے ادارہ فروغِ عربی میرپور خاص سے 1977ء میں عربی زبان کا بذریعہ خط کتابت کورس اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1976ء -1977ء میں سعودی عربین سینٹڑ راولپنڈی سے عربی زبان کا دو سالہ ڈپلومہ مکمل کیا۔ 1984ء میں علم و ادب گروپ میں عربی مضمون کے ساتھ ایف اے کا امتحان راولپنڈی بورڈ سے پاس کیا۔ 1998ء میں خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی سے فارسی زبان کا ایک سالہ ایڈوانس کورس مکمل کیا۔
افتخار احمد حافظ کے عربی کے اساتذہ میں مولانا عبد الرحمٰن طاہر سورتی اور صلاح الدین العراقی کا نام سر فہرست ہے۔ فارسی زبان کے دیگر اساتذہ کے علاوہ مشہور محقق، بے شمار کتب کے مصنف، فارسی شاعر و تاریخ گو، سابقہ لائبریرین گنج بخش لائبریری مرکزِ تحقیقاتِ فارسی ایران و پاکستان ڈاکٹر محمد حسین تسبیحی رہا سے سیکھی۔
افتخار احمد حافظ کے شادی 12 اکتوبر 1978ء میں ٹاہلی موہری راولپنڈی کے ایک معزز خاندان میں ہوئی۔ 1991ء میں افتخار احمد حافظ مولوی محلہ صدر سے اپنے نئے مکان افشاں کالونی راولپنڈی میں منتقل ہوئے۔ اللہ نے انہیں تین بیٹے اور تین بیٹیاں عطا فرمائیں۔
مدینہ منورہ میں 23 اکتوبر 2000ء کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں مدینہ منورہ میں السید تیسیر محمد یوسف الحسنی السمہودی کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ حضرت علامہ نور الدین علی بن احمد الحسنی السمہودی (متوفی 911ھ مدفون جنت البقیع) مصنف وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ کی آل سے ہیں۔
محترم حافظ صاحب کا قلم ہمیشہ رواں رہتا ہے۔ آپ ایک کہنہ مشق پختہ ادیب ہیں۔ ان کی تصانیف کا ایک خاص پہلو جو قاری کے ذہن میں اترتا چلا جاتا ہے وہ زبان و اسلوب کی سادگی اور مستند احوال کی سنجیدگی ہے۔ جتنی بھی نگارشات اب تک نوکِ قلم سے ظہور پزیر ہوئی ہیں انہوں نے اربابِ عشق و محبت سے خوب پذیرائی حاصل کی ہے اور شائقین علم و ادب نے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ شب و روز یک جہتی کے ساتھ محنت کیے جا رہے ہیں اور ہر وقت کسی نہ کسی تصنیف میں مگن رہتے ہیں۔ اولیائے عالم اسلام کو پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے محبانِ طریقت میں متعارف کروانے کا عظیم کام محترم حافظ صاحب کے نامۂ اعمال میں ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے گا۔(پیر محمد طاہر حسین قادری، آستانہ عالیہ قادریہ غوثیہ دربار کرمیہ، منگانی شریف، جھنگ)
سفرنامہ زیاراتِ ازبکستان کا سر ورق
سفرنامہ زیاراتِ ترکی کا سر ورق
شاہِ حبشہ حضرت اصحمۃ النجاشی کا سر ورق
شہزادی کونین کا سر ورق
مراکش کے بادشاہ محمد السادس کا افتخار احمد حافظ کے نام خط
پاکستان میں متعین ترک سفیر کا افتخار احمد حافظ کے نام خط
Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri Biography on Wikipedia - افتخار احمد حافظ قادری - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
راکبان دوش مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کی بارگاہِ ناز میں 101 منتخب احادیث پر مشتمل گلدستہ عقیدت۔
ام النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا
کنز فی الصلاہ والسلام علی سیدنا و مولانا شفیع الانام, درودوسلام کے موضوع پر ایک منفرد ونادر کتاب 4th Edition
ALLAH HUMMA SALLE ALAA MUHAMMAD WA AALE MUHAMMAD Book Of Durood O Salam
Article on Holy Shrine of Hazrat e Moulana Rumi Written and Presented by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in International Rumi Conference Held at Sargodha University in March 2008
A Spiritual Chief of Love Caravan - This Article Has Been Written and Presented by Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri in International Rumi Conference Held in Tehran Iran in Octiber 2007
Some Reviews on Hafiz Iftakhar Books Published in Danish Magazine of Iran Embassy Islamabad
Letter of Thanks From Embassador of Algeria Upon Recieving Durood o Salam Books Sent to President of Algeria
Couplets in Persian and Urdu Language on Ziarat e Marakish Book of Iftakhar Ahmad Qadri
Acknowledgment Letter by His Excellency Embassador of Turkey Upon Recieving Books of Iftakhar Ahmad Qadri
Urdu Couplets Upon Publishing Durood O Salam Encyclopedia
Daily and Routine Wazaif Given by Sheikh Tayseer Muhammad Yusuf Al Samhoudi to His Mureed Faqeer Iftakhar Ahmad Qadri
Couplet of Sheikh Abul Hassan e KharakaniSent to Writer Iftakhar Ahmad Hafiz Qadri From the Tomb of Hazrat Esheikh Karakani
Firaqiya Ashaar for Haji Mehboob Ali Darbari Qawwal of Golra Sharif Written by Tariq Sultan Puri Upon Special Request of Author Faqeer e Aulia Iftakhar Ahmad Hafiz Qadr
Brief History of Rumi Conference Held in Iran
Article on Rumi Conference Held in Iran
حضرت سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے احوال پر یہ کتاب دو سو صفحات اور چار ابواب پر مشتمل ھے۔اپ کے ذاتی احوال کے علاوہ آپ کے خاندان پربھی قلم اٹھایا گیا ھے۔
Photographs of Bastam Sharif, Kharakan Sharif, Sufi Abad, Gilan Province, Turbat Haideria, Neshapur and Madhad Muqadas. زیارات بسطام ۔ خرقان ۔ صوفی آباد ۔ گیلان معلی ۔ تربت حیدریہ ۔ نیشاپور ۔و مشہد مقدس
رنگین و دیدہ زیب تصویری البم زیارات